کالیکٹ 26/ جنوری (ایس او نیوز) کیرالہ کے مشہور ایسٹر میمس چیری ٹیبل ٹرسٹ کے سی ای او کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اب ان کے ہاسپٹل میں چھوٹے بچوں کے پیچیدہ اور مہنگے آپریشنس کے لئے کفایتی پیکیج دستیاب رہے گا۔
اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرسٹ کے چیرمین نے مالی حیثیت سے کمزور اور مستحق چھوٹے بچوں کے لئے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جن کے لئے جگر کی پیوندکاری [لیور ٹرانسپلانٹ]، گردے کی پیوند کاری [کڈنی ٹرانسپلانٹ] اور پیدائشی طور پر دل میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے سرجری کی ضرورت درپیش ہوگی۔
ہاسپٹل میں فراہم کی جا رہی اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے لئے ضرورت مند مریضوں کے ذمہ داران ایسٹر میمس چیریٹیبل ٹرسٹ کے سی ای او فرحان یاسین سے 7025767676 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ مزید جانکاری کیلئے میمس میں موجود عیسیٰ شابندری سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسپتال سے رابطہ کے لئے: Tel : + 91-495- 2488 000, 6791000