ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم پی حکومت گرنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کمل ناتھ کی بڑھی تشویش، وزراء کو کیا آگاہ

ایم پی حکومت گرنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کمل ناتھ کی بڑھی تشویش، وزراء کو کیا آگاہ

Tue, 28 May 2019 12:32:16    S.O. News Service

بھوپال، 28 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد مدھیہ پردیش میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔حکومت گرنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر اعلی کمل ناتھ نے تمام وزراء کو محتاط رہنے کو کہا ہے۔کمل ناتھ نے تمام وزراء سے دو ٹوک کہا کہ ہمیں اپوزیشن کی سازشوں کو ناکام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کے انتشار کی خبروں کی تردید کریں اور یکجہتی دکھائیں۔کمل ناتھ نے کہا کہ ہماری یکجہتی اپوزیشن کو بھی نظر آنی چاہئے۔جب ان سے کانگریس کے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفی کو لے کر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان پر کام کا بوجھ کافی بڑھ گیا تھا۔اس کے علاوہ جب ان سے راہل گاندھی کے اولاد کی محبت والے بیان پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی نے ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے۔مدھیہ پردیش کے کابینہ وزیر عارف عقیل نے کہاکہ کمل ناتھ حکومت 5 سال تک چلے گی،ہم کئی بار اکثریت ثابت کر چکے ہیں اور آگے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی تبدیلی کے بارے میں پارٹی ہی کوئی بھی فیصلہ لے گی۔لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد پہلی بار وزیر اعلی کمل ناتھ نے وزراء کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ کی۔انتخابات میں ریاست کی 29 میں سے 28 لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔کانگریس صرف چھندواڑہ سیٹ پر جیت درج کر پائی ہے جہاں کمل ناتھ کے بیٹے نکلن ناتھ میدان میں تھے۔وہیں اس بار جیوتی رادتیہ سندھیا کو اپنے روایتی پارلیمانی حلقہ گنا میں شکست جھیلنی پڑی۔مدھیہ پردیش اسمبلی میں کل 230 نشستیں ہیں۔2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی اور اس نے 114 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔انتخابات کے بعد 4 آزاد امیدوار، بی ایس پی کے دو اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے 1 رکن اسمبلی کی حمایت کی بدولت کانگریس نے اکثریت کا ہندسہ پار کر لیا تھا،فی الحال کمل ناتھ سرکار کے پاس کل 121 ممبران اسمبلی کی حمایت ہے جو اکثریت سے 5 زیادہ ہے۔وہیں بی جے پی کے پاس 109 رکن اسمبلی ہیں،اگر بی جے پی کو 7 ممبران اسمبلی کی حمایت مل جائے تو کانگریس کی حکومت گر سکتی ہے۔پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے گورنرکوخط لکھ کرکمل ناتھ حکومت کے اقلیت میں ہونے کادعویٰ کیاتھا۔انہوں نے خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاتھاکہ ریاست میں کانگریس کی حکومت گر جائے گی۔


Share: