برہماور،7؍ فروری (ایس او نیوز) صبح سے شام تک بھیک مانگنے والی 80 سالہ خاتون اشوتماں نے سالیگرام کے لارڈ گونر سمہا مندر کو ایک لاکھ روپئے کا عطیہ دیا۔ اس نے مندر کے حکام کو اس رقم سے غریبوں کو کھانا کھلا نے کو کہا۔ اس نے مندر کو یہ رقم اس دعا کے ساتھ عطیہ دی کہ لارڈ کورونا وباء کا خاتمہ کردیں گے۔
اس موقع پر مندر کا پرساد دے کر اس کی تہنینت کی گئی ۔ مندر کے پجاری ویدامورتی جنادرھن اڈیگا، مینجر کے ناگراج ہنڈے اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اشوتماں گداگری کے ذریعہ جو بھی رقم جمع کرتی ہے وہ فلاحی سرگرمیوں میں خرچ کردیتی ہے۔ ماضی میں بھی اس نے پولالی راجہ رجیشوری مندر اور کنچا گوڑو مندر سمیت کئی منادر کو عطیہ دیا۔ وہ ہر سال شبری مالا کی یاترا پر بھی جاتی ہے۔