ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال: کار سڑک کنارے گڈھے میں گرنے سے ایک شخص کی جان گئی۔ 5افراد زخمی 

بنٹوال: کار سڑک کنارے گڈھے میں گرنے سے ایک شخص کی جان گئی۔ 5افراد زخمی 

Mon, 25 Mar 2019 12:58:31    S.O. News Service

بنٹوال 25؍مارچ (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے بی سی روڈ پر مین سرکل کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع گڈھے میں گرگئی جس سے کار میں موجود ایک شخص موقع پر ہی فوت ہوگیا جبکہ خاندان کے دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق منگلورو کے قریب بجال میں رہنے والے کے ایم شریف اور ان کے بیوی بچے پتور میں اپنے ایک رشتے دار کے گھر پر نئے گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے تو اچانک کار بے قابو ہوگئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ کار میں موجود کے ایم شریف نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جبکہ کار ڈرائیو کرنے والے ان کے فرزند صفوان کے علاوہ دیگر بچے صفناز، صفام صفرینااور ان کی بیوی جمیلہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگوں کو زیادہ گہری چوٹیں آئی ہیں اور کچھ کو کم درجے کے زخم لگے ہیں۔

مقامی ٹریفک پولیس سب انسپکٹر منجوناتھ نے جائے اپنے عملے کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: