ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوجپوری کے بعد بالی ووڈ میں انٹری کریں گے تیج پرتاپ، پوسٹر ہوا وائرل 

بھوجپوری کے بعد بالی ووڈ میں انٹری کریں گے تیج پرتاپ، پوسٹر ہوا وائرل 

Thu, 28 Jun 2018 11:17:35    S.O. News Service

نئی دہلی 28جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو بالی ووڈ میں اپنی نئی اننگز کا آغاز کرنے کو تیار ہیں۔جلد ہی فلم ’رودر: دی اوتار‘ میں نظر آئیں گے۔ بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاب نے بدھ کو ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی تھی ۔نیلے رنگ کے اس پوسٹر میں 29 سالہ تیز دھوپ کا چشمہ لگائے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر پر ہندی میں لکھا ہے’رودر: دی اوتار‘ اور نیچے انگریزی میں ’کمنگ سن ‘لکھا ہے۔ اس سے پہلے تیج نے سال 2016 میں بھوجپوری فلم میں بہار کے وزیر اعلی کا کردار ادا کیا تھا۔تیج پرتاپ سنگھ کی سوشل میڈیا پر بہت سے تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔ کچھ دنوں قبل وہ ’کرشن‘ اور ’راج مستری‘ کے طور پر نظر آئے تھے۔ یہی نہیں ایک بار وہ باورچی کے طور پر جلیبیاں بھی چھانتے نظر آئے تھے۔ انہوں نے آر جے ڈی ممبر اسمبلی کی بیٹی ایشوریہ رائے کے ساتھ سات پھیرے لئے۔ اس شادی کے ساتھ ہی بہار کے دو سیاسی خاندانوں کی دوستی صلہ میں بدل گئی۔ واضح ہو کہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی بیوی سابق وزیر اعلی داروغہ رائے کی پوتی اور سابق وزیر چندر رائے کی بیٹی ہیں۔ ایشوریا نے دہلی کے مرانڈا ہاؤس کالج سے گریجویٹ اور امیٹھی یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ہوئی ہیں۔وہیں تیج پرتاپ یادو نے اپنے والد کے ساتھ سیاست میں اپنا کریئر بنانے کے لئے اسکول میں ہی تعلیم چھوڑی اور وہ بہار حکومت کے سابق وزیر صحت رہ چکے ہیں۔ لالو پرساد کی سات بیٹیوں کے بعد ان کے بڑے بیٹے کی شادی ہوئی ہے، اس کی وجہ سے یہ شادی میں کچھ بھی کمی نہ رہے اس کا خاص خیال رکھا گیاتھا۔ 


Share: