ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نیشنل ہائی وے توسیع: زمین تحویل سے متعلق دعویدار اپنے دستاویزات اے سی کو پیش کریں

بھٹکل نیشنل ہائی وے توسیع: زمین تحویل سے متعلق دعویدار اپنے دستاویزات اے سی کو پیش کریں

Tue, 02 Mar 2021 13:36:00    S.O. News Service

بھٹکل ،2؍مارچ (ایس او نیوز) عبوری اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نیشنل ہائی 66فورلین توسیعی منصوبے کے تحت تحویل میں لی گئی زمین کے تعلق سے باقی ماندہ رقم ادائیگی معاملوں کے دعویداروں کو اپنے دستاویزات اے سی کے دفتر میں جمع کروانے کا موقع دیا جارہا ہے۔

    ماولی، بینگرے، وینکٹاپور، پورورگا، ایلوڈی کوور گرام پنچایت کے رہنے والے یکم مارچ سے 12مارچ تک اپنے دستاویز جمع کرسکیں گے، جبکہ سوسگڈی کے رہنے والوں کے لئے یکم مارچ سے 30مارچ تک موقع رہے گا۔

    دستاویزات جمع کروانے کا کام منی ودھان سودھا کے تیسرے منزلہ پر کمرہ نمبر302 میں واقع اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں صبح 10بجے سے شام 5.30 بجے تک کیا جا سکے گا۔


Share: