ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: لینڈ ریفارمس قانون میں ریاستی حکومت کی ترمیم کے خلاف جنتا دل (ایس) نے دیا میمورنڈم 

بھٹکل: لینڈ ریفارمس قانون میں ریاستی حکومت کی ترمیم کے خلاف جنتا دل (ایس) نے دیا میمورنڈم 

Thu, 27 Aug 2020 11:03:44    S.O. News Service

بھٹکل،27؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے لینڈ ریفارمس قانون میں ترمیم لائے جانے کے خلاف جنتا دل (ایس) بھٹکل تعلقہ یونٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیرا علیٰ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ لینڈ ریفارمس قانون، صنعت کاری، اے پی ایم سی اور لیبر قوانین وغیرہ میں سرکار کی طرف سے جو ترمیمات لائی جارہی ہیں وہ سب عوام دشمن پالیسی کا نتیجہ ہیں اس لئے فوری طور پر ان ترمیمات کو واپس لیا جانا چاہیے۔مزید کہا گیا ہے کہ ان قوانین میں نئی ترمیمات کی وجہ سے کسانوں اور مزدوروں کے مفادات کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔ان ترمیمات کو کسی بھی قیمت پر عمل میں نہ لاتے ہوئے انہیں فوراً واپس لینا چاہیے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس نے جنتادل وفد سے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر جنتا دل صدر عنایت اللہ شاہ بندری، ایم ڈی نائک، کرشنا نند پائی، زین العابدین فاروقی، دیویا نائک، گنیش ہلّیر، منجو ناتھ گونڈا، رضوان وغیرہ موجود تھے۔


Share: