ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں 15 مئی تک کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

بہار میں 15 مئی تک کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

Wed, 05 May 2021 06:42:49    S.O. News Service

پٹنہ،5/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی) کورونا کے شدید ہوتے بحران کے درمیان ریاست بہار میں 15 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بذات خود اس کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی قرارداد پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیز لاک ڈاؤن کی تفصیلی رہنما ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”کل کابینہ وزراء اور عہدیداران کے ساتھ گفت و شنید کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

اس کے حوالہ سے تفصیلی رہنما ہدایات اور دیگر سرگرمیوں کے تعلق سے آج ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔


Share: