ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ڈی اے نے ہبال فلائی اوور کی تعمیر غیر سائنسی انداز میں کی

بی ڈی اے نے ہبال فلائی اوور کی تعمیر غیر سائنسی انداز میں کی

Tue, 04 Feb 2020 10:25:36    S.O. News Service

بنگلورو،3/فروری(ایس او نیوز) بنگلور ترقیاتی انتظامیہ (بی ڈی اے) کی طرف سے تعمیر کردہ ہیبال فلائی اوور کی نہ صرف صحیح انداز میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور اس کے کناروں پر تار کول اکھڑا ہوا ہے، بلکہ اس سڑک پرت جگہ جگہ مردہ جانوروں کی سڑتی ہوئی لاشیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فلائی اوور کو سائنسی انداز میں تعمیر نہیں کیا گیا ہے، اکثر گاڑی سوار یہ شکایت کرتے ہیں کہ فلائی اوور کی سڑک مسطح بھی نہیں ہے اور اس کی چڑھائی بھی غلط ہے، اکثر بھاری سواریاں اس فلائی اوور پر چڑھنے میں دقت محسوس کرتی ہیں۔اس کے علاوہ فلائی اوور میں داخل ہونے کا مقام کلافی تنگ ہے اور اس جگہ ٹریفک کا اکثر اژدہام ہو جاتا ہے اس لئے کہ اس سے جڑی ہوئی جو سڑک ہے وہ کافی وسیع ہے اور اس پر گاڑیوں کی آمد ورفت بھی زیادہ ہوتی ہے۔چونکہ فلائی اوور کے داخلہ پر چڑھائی کافی اونچی ہے بھاری گاڑیوں کی رفتار اس پر چلتے ہوئے سست ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان گاڑوں کے پیچھے جو دوسری چھوٹیح گاڑیاں ہوتی ہیں ان کی رفتار بھی دھیمی پڑ جاتی ہے اور اس کے نتیجہ میں سڑک پر مزید ٹریفک اژدہام میں اضافہ ہو جاتا ہے۔گاڑی سوار چاہتے ہیں کہ حکام اس فلائی اوور کی کم از کم مناسب دیکھ بھال ہی کر لیں تاکہ مزید پریشانیوں سے گاڑی سوار محفوظ رہ سکیں۔


Share: