ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ ہائی کورٹ جج کے اکاونٹ سے ایک لاکھ کی چوری

تریپورہ ہائی کورٹ جج کے اکاونٹ سے ایک لاکھ کی چوری

Sat, 31 Aug 2019 18:45:15    S.O. News Service

اگرتلہ،31؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی)  تریپورہ ہائی کورٹ کے جسٹس ارندم لودھ کا بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے ایک لاکھ روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس کی سائبر جرائم ٹیم گزشتہ پانچ روز سے سائبر چوروں کو پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

جسٹس ارندم لودھ نے 26 اگست کو اس واقعہ کے فورا بعد پولس میں اپنی شکایت درج کرائی تھی لیکن پولس کو ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔

مغربی اگرتلا تھانہ کے انچارج ڈی پی رائے نے دعوی کیا کہ چونکہ یہ جرم سائبر کرائم سے منسلک ہے لہذا اس معاملے کو مزید تحقیقات کے لئے سائبر سیل کو ریفر کر دیا گیا ہے۔سائبر کرائم سیل کے ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاملے کو جلد ہی سلجھا لیا جائے گا۔


Share: