ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جسٹس مہیشوری اور جسٹس کھنہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا

جسٹس مہیشوری اور جسٹس کھنہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا

Sat, 19 Jan 2019 11:03:53    S.O. News Service

نئی دہلی19جنوری (ایس او نیوز؍یو این آئی) جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ نے آج سپریم کورٹ کے جج کے عہدہ کا حلف لیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے عدالت کے چیمبر نمبر ایک میں دونوں ججوں کو حلف دلایا ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ میں ججوں کی مجموعی تعداد 28ہوگئی جب کہ تین عہدے اب بھی خالی ہیں۔سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی پانے سے پہلے جسٹس مہیشوری کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس کھنہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے ۔ان دونوں ججوں کی ترقی دینے کے کولجیم کے فیصلے کی مخالفت بھی ہوئی تھی ۔ اس کی وجہ سے بعض ماہرین قانون اور سابق ججوں نے اعتراضات درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی کولجیم میں دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجندر مینن اور راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پردیپ نندراجگوگ کو نظر انداز کیا ہے ۔اس کی وجہ سے وکلاء کی اعلیٰ ترین تنظیم بارکونسل آف انڈیا اور مختلف وکلاء تنظیموں نے بھی کولجیم کے اس معاملے پر دس جنوری کے فیصلے پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔ اس دوران قانون و انصاف کی وزارت نے کالجیم کی سفارش صدر رام ناتھ کووند کے پاس بھیجی تھی، جنہوں نے گذشتہ 16جنوری کو اس پر دستخط کردئے ۔


Share: