ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ: خواتین ونگ کی رہنما نے بی جے پی ممبر اسمبلی پر لگایا جنسی استحصال کا الزام

جھارکھنڈ: خواتین ونگ کی رہنما نے بی جے پی ممبر اسمبلی پر لگایا جنسی استحصال کا الزام

Sat, 24 Nov 2018 23:24:27    S.O. News Service

نئی دہلی24(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی جھارکھنڈ خاتون یونٹ کی ایک لیڈر نے پارٹی کے ممبران اسمبلی پر سنسنی خیز الزام لگائے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ممبر اسمبلی ڈھلو مہتو پر جنسی استحصال کے الزام لگائے ہیں اور 31 اکتوبر کو انہوں نے اس ایف آئی آر درج کرایا تھا ۔جھارکھنڈ کی کانگریس اسٹیٹ کو رڈنیٹر اور سوشل میڈیا سیل کے انچارج میور شیکھر جھا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو کا اشتراک کیا ہے جس میں عورت روتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ وہ بی جے پی ممبر اسمبلی ڈھلو مہتو پر الزام لگا رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون نے ممبر اسمبلی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آفس میں میرے گالوں اور کمر کو چھوتے تھے۔ وہیں پر انہوں نے جنسی استحصال کیا۔ویڈیو میں خاتون کہتی ہوئی نظر آرہی ہے کہ یہ میری پہلی وارننگ ہے ۔مجھے انصاف دو نہیں تو میں سی ایم آفس جاؤں گی۔ اگر یہ سب بھی نہیں ہو پایا تو میری تیسری وارننگ براہ راست وزیر اعظم مودی کے سامنے ہو گی۔ اگرچہ ملزم ممبر اسمبلی نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے اسے ایک سازش قرار دیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے کہا ہے کہ اس کے شوہر کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی ہے۔


Share: