ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جیٹ ایئرویز معاملہ:سبرمنیم سوامی کا جیٹلی،جینت سنہا پرسازش کا الزام

جیٹ ایئرویز معاملہ:سبرمنیم سوامی کا جیٹلی،جینت سنہا پرسازش کا الزام

Fri, 26 Apr 2019 11:11:16    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)رکن پارلیمنٹ سبرمنیم سوامی نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جینت سنہا پر جیٹ ایئرویز کو اسپائس جیٹ کے ہاتھوں کوڑیوں کے دام بیچنے کی سازش کا الزام لگایا۔ سوامی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں نمو (وزیراعظم نریندرمودی)سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جیٹلی اور جینت سنہا کو جیٹ ایئرویز کو اسپائس جیٹ کے ہاتھوں بیچنے کی کوشش نہ کرنے کی ہدایت دیں۔اس معاملے میں امتیاز کرنے اور سرکاری عہدے کے غلط استعمال کی بو آرہی ہے جس سے ہندوستان کے وقار کو نقصان ہوگا۔اس سے پہلے بدھ کی رات سوامی نے شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا تھا۔اس میں انہوں نے مسٹر جیٹلی یا سنہا کا نام لئے بغیر لکھا‘اسپائس جیٹ اور وستارا جیسی پرائیویٹ ایئرویز کمپنیوں کے ذریعہ جیٹ ایئرویز کی پروازیں بند ہونے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس میں انہیں کابینہ میں آپ کے کچھ ساتھیوں اور افسروں کی بھی حمایت مل رہی ہے۔جن کے نام میں آپ کوذاتی طورپر ملاقات کرکے بتا سکتا ہوں۔اس خط میں انہوں نے جیٹ ایئرویز کا سرکاری ایئرلائنز کمپنی ایئرانڈیا میں انضمام کرنے کی صلاح دی ہے۔انہوں نے پربھو سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے لئے کابینہ میں سفارش کریں۔واضح رہے کہ مالی بحران سے دوچار پرائیویٹ ایئرلائن کمپنی جیٹ ایئرویز نے گزشتہ 17مارچ کی رات سے اپنی سبھی پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے سلاٹ عارضی طورپر دوسری ایئرلائنز کو دئے جارہے ہیں۔تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کے کئی پائلٹ،انجینئر اور دیگر ملازمین دوسری کمپنیوں میں جارہے ہیں۔ بازار میں جیٹ ایئرویز کی حصہ داری پر قبضہ کرنے کی اس ہوڑ میں اسپائس جیٹ سب سے آگے ہے۔


Share: