ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی حکومت فضائی آلودگی سے متعلق محتاط، وزیرماحولیات نے این سی آر ٹی سی کی تعمیراتی مقام پرلگایا 50 لاکھ کا جرمانہ 

دہلی حکومت فضائی آلودگی سے متعلق محتاط، وزیرماحولیات نے این سی آر ٹی سی کی تعمیراتی مقام پرلگایا 50 لاکھ کا جرمانہ 

Sun, 11 Oct 2020 23:29:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 11/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں سردی کے آغاز سے قبل ہی کجریوال حکومت فضائی آلودگی سے متعلق پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہے۔

قومی دارالحکومت کی حکومت تعمیراتی مقامات کا معائنہ کر رہی ہے اور وہاں پر عدم توجہی پر کارروائی کی جارہی ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کستوربا نگر میں نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن یعنی این سی آر ٹی سی کے تعمیراتی مقام پر قواعد و ضابطہ نظر انداز کئے جانے پر 50 لاکھ جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

و اضح ہو کہ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اس موسم سرما میں شہر میں آلودگی کی سطح کی نگرانی کے لئے 8 اکتوبر کو دہلی سیکریٹریٹ میں گرین وار روم کا افتتاح کیا تھا۔

وزیر نے کہا تھا کہ ابتدائی آلودگیوں کی نگرانی کے لئے 10 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات اور موبائل ایپ ’گرین دہلی‘کے ذریعہ موصولہ شکایات پرکئی گئی کارروائیوں کی اطلاعات کیلئے دس رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔پڑوسی ریاستوں میں، کھیتوں میں پرالی جلائے جانے سے متعلق اعداد و شمار کا بھی’وار روم‘ میں جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے کئی ساری ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ ان کے مابین رابطہ قائم کرنے کے لئے ایک ’گرین وار روم‘ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم تعمیرات اور مسمار کئے جانے والے مقامات،سیمنٹ پلانٹس اور کچرے کو جلانے میں دھول اور آلودگی کے خاتمے کے لئے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کام کرے گا۔ 


Share: