ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجوری میں ایک افسر معطل

راجوری میں ایک افسر معطل

Sat, 21 Jul 2018 23:02:38    S.O. News Service

جموں،21جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں انتظامیہ نے ایک سینئر افسر کو آج معطل کر دیا۔وہیں ایک افسر کو ہیڈکوارٹر سے منسلک کرنے اور محکمہ صحت کے 30اہلکاروں کی تنخواہ ڈیوٹی سے غائب رہنے کی وجہ سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر (راجوری)محمد اعجاز اسد نے کل سندربنی میونسپل کے ایگزیکٹو افسر کو معطل کر دیا۔دراصل اسد نے اگلے ماہ سے شروع ہونے والی بوڑھا امرناتھ یاترا کے انتظام کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس بلایا تھا، جس میں متعلقہ افسر شامل نہیں ہوا تھا۔وہیں اسد نے ایک بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (درہال)کے خلاف منیرگا ادائیگی میں تاخیر کے سلسلے میں ملی شکایت کے بعد اسے ہیڈکوارٹر سے منسلک کر دیا۔اس کے علاوہ عوامی صحت مرکز اور صحت مرکز میں تعینات محکمہ صحت کے 30 اہلکاروں کی تنخواہ کو روک دیا گیا ہے۔یہ اہلکار ایک ٹیم کی طرف سے 10جولائی اور 18جولائی کو ہوئے اچانک معائنے کے دوران غائب تھے۔


Share: