سرسی 2؍مئی (ایس او نیوز) سرسی سداپور حلقے سے کانگریسی امیدوار بھیمنّا نائک کے گھر پر انکم ٹیکس کی طر ف سے چھاپہ مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
بتایا جاتاہے کہ ہبلی سے آئے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کی ایک پانچ رکنی ٹیم نے شہر کے اے پی ایم سی علاقے میں واقع بھیمنّا نائک کے مکان پر چھاپہ مارااور وہاں دستیاب مختلف دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جب انکم ٹیکس کا چھاپہ پڑا تو بھیمنّا اس وقت اپنے مکان پر موجود نہیں تھے ، بلکہ وہ اپنی انتخابی تشہیر کے سلسلے میں شہر سے باہر تھے۔