ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس ای کے12ویں کے نتائج کا اعلان لڑکیوں نے اپنی حاکمیت برقرار رکھی

سی بی ایس ای کے12ویں کے نتائج کا اعلان لڑکیوں نے اپنی حاکمیت برقرار رکھی

Sun, 27 May 2018 11:39:12    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍مئی (ایس او نیوز؍ یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 12 ویں کلاس کے امتحان کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے ۔اس بار بھی لڑکیوں نے اپنی حاکمیت برقرار رکھی ہے ۔ اس امتحان میں، نوئیڈا کی میگھنا سریواستو نے499؍نمبر کے ساتھ ٹاپ کیا ہے ۔اس سال 83.01؍فیصد طلبہ نے امتحان پاس کیا جبکہ پچھلے سال یہ شرح82.02؍فیصد تھی ۔ تریویندرم کے97.32؍فیصد طلباء نے امتحان پاس کیا ہے ۔ چنئی دوسرے مقام پر ، 93.87؍فیصد اور دہلی تیسرے مقام پر ہے ، جہاں89؍فیصد طلبہ نے امتحان پاس کیا۔


Share: