ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کینرا میں ساگر مالا منصوبے کے تحت دو بندرگاہوں کی توسیع ؛ انکولہ کے بیلی کیری اور ہوناور کے پاوین کوروے بندرگاہ کا انتخاب

شمالی کینرا میں ساگر مالا منصوبے کے تحت دو بندرگاہوں کی توسیع ؛ انکولہ کے بیلی کیری اور ہوناور کے پاوین کوروے بندرگاہ کا انتخاب

Sat, 10 Jul 2021 18:37:15    S.O. News Service

سرسی10 / جولائی (ایس او نیوز) ساگر مالا منصوبے کے تحت ضلع شمالی کینرا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ دو بندرگاہوں کی توسیع کے لئے ریاستی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔
    
وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کی صدارت میں منعقدہ کرناٹکا میری ٹائم بورڈ کے پانچویں اجلاس میں شمالی کینرا کے جن دو منصوبوں کو منظوری ملی ہے ان میں سے ایک انکولہ بیلی کیری کی بندرگاہ ہے جسے 40 میٹرک ٹن گنجائش  کے لئے 3997 کروڑ روپے خرچ کے ساتھ توسیع دی جائے گی جبکہ ہوناور تعلقہ کے پاوین کوروے میں 14 میٹرک ٹن گنجائش کے لئے 1967 کروڑ روپے کے خرچ پر توسیع کی جائے گی۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ اس میٹنگ میں کینرا ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے بھی شرکت کی تھی اور وزیر اعلیٰ کی توجہ اس طرف مبذول کروائی تھی کہ ساحلی علاقہ میں ساگر مالا منصوبے کے تحت بندرگاہوں کی توسیع کی جائے تو اس سے  یہاں کی معاشی سرگرمیوں کا منظر نامہ بدل جائے گا۔ اس سے ضلع شمالی کینرا کے علاوہ پوری ریاست کی اقتصادی صورت حال میں توقع سے زیادہ ترقی ہوگی۔ اس موقع پر افسران کو واضح ہدایات دی گئیں کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد کے نتیجہ میں  ماہی گیروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور انہیں اپنی زمینیں خالی کرنے  کی نوبت نہ آئے۔


Share: