ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوسینا کے رہنما مراٹھی میں حلف لیں گے 

شیوسینا کے رہنما مراٹھی میں حلف لیں گے 

Wed, 29 May 2019 11:07:21    S.O. News Service

تھانے،29/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شیوسینا کے نو منتخب ایم پی 17 ویں لوک سبھا کے لئے مراٹھی میں حلف لیں گے۔پارٹی کے ایک لیڈر نے یہ معلومات دی۔ حال ہی میں ختم ہوئے انتخابات میں ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت پارٹی نے مہاراشٹر کی 48 میں سے 18 سیٹیں جیتی تھی۔ شیوسینا کی اتحادی بی جے پی نے 23 سیٹیں جیتی ہیں۔کلیان سے شیوسینا کے رہنما سری کانت شندے نے کہاکہ ممبران پارلیمنٹ نے حلف لینے کے لئے اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کیا ہے۔ہم مراٹھی زبان اور اپنے وطن پر فخر کرتے ہیں۔اور تو اور شیوسینا کا عروج ہی مراٹھی زبان کو بچانے اور فروغ دینے کے لئے ہوا تھا۔لہٰذا ہمارے سارے رہنما مراٹھی میں حلف لیں گے۔بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اب مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تیاری میں لگ گئی ہے جو اس سال اکتوبر میں ہونے ہیں۔شیوسینا این ڈی اے کی پرانے اتحادی ہے۔17 ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن چھ جون سے شروع ہوکر 15 جون تک چلے گا۔


Share: