ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام کااعتمادعدلیہ کی سب سے بڑی طاقت، ججوں کو بے خوف ہوکرفیصلہ لینا چاہیے: جسٹس این وی رمن

عوام کااعتمادعدلیہ کی سب سے بڑی طاقت، ججوں کو بے خوف ہوکرفیصلہ لینا چاہیے: جسٹس این وی رمن

Mon, 19 Oct 2020 13:12:15    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس این وی رمن نے کہاہے کہ عدلیہ کی سب سے بڑی طاقت عوام کا اس پر اعتماد ہے اورججوں کوتمام دباؤ اور پریشانیوں کے باوجود ان کے اصولوں کے بارے میں اٹل رہنا چاہیے اورجرأت مندانہ فیصلے لینے چاہئیں -

چیف آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس آر جگن موہن ریڈی نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے حال ہی میں چیف جسٹس آف انڈیا کوخط لکھ کرجسٹس رمن پرالزام لگایاہے- اس پس منظر میں جسٹس رمن کے تبصروں کوخاص اہمیت دی جارہی ہے-سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس اے آر- لکشمن کے تعزیتی اجلاس میں، جسٹس رمن نے کہاہے کہ عدلیہ کی سب سے بڑی طاقت لوگوں کااعتمادہے-ہرکسی کو وفاداری، اعتماد اور قبولیت حاصل کرنا ہوگی-یہ پہلا موقع ہے جب ریڈی کے خط لکھنے کے ساتھ شروع ہونے والے تنازعہ کے بعد کسی عوامی تقریب میں جسٹس رمن نے کوئی تبصرہ کیا ہے-

انہوں نے کہاہے کہ جج کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اصولوں پر قائم رہے اور بے خوف ہوکر فیصلہ لے- کسی بھی جج کی یہ خصوصیت ہونی چاہیے کہ وہ تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود جرأات کے ساتھ کھڑے ہوں -سابق جج کو یاد کرتے ہوئے جسٹس رمن نے کہاہے کہ ہم سب کو ان کی باتوں سے سبق لینا چاہیے اور عدلیہ کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے، جس کی آج کے دور میں ضرورت ہے-ریڈی نے 6 اکتوبر کو چیف جسٹس (سی جے آئی)کولکھے گئے خط میں الزام لگایاہے کہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ کومیری جمہوری طور پر منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے اور تختہ پلٹنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے-

ریڈی نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اورریاستی عدلیہ کے منصفانہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر غور کریں -چیف منسٹر نے الزام لگایاہے کہ سپریم کورٹ کے جج کے ٹی ڈی پی چیف چندرابابونائیڈوکے قریبی ہیں -


Share: