ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش کے ستنامیں مال گاڑی کے 24ڈبے پٹری سے اترے

مدھیہ پردیش کے ستنامیں مال گاڑی کے 24ڈبے پٹری سے اترے

Sun, 11 Feb 2018 11:15:27    S.O. News Service

ستنا، 10 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے ستنامیں جمعہ کومال گاڑی کے 24ڈبے پٹری سے اترگئے۔ اس وجہ سے ریلوے ٹریفک متاثر ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق، ممبئی۔ہاؤڑا لائن اور ستنا۔ریوا لائن پر ریلوے ٹریفک ٹھپ ہوگیا۔فی الحال ریلوے افسران موقع پر موجود ہیں اور ٹریک کی مرمت کے لئے کام جاری ہے۔معلومات کے مطابق یہ واقعہ ستنا سیمنٹ ورکس کی سائیڈ لائن کے قریب ہوا، حادثے کی وجہ سے تقریبا 150 میٹر پٹری اکھڑگئی، ساتھ ہی جھٹکے سے مین لائن کے سلیپربھی اکھڑگئے۔ جس کی وجہ سے اس لائن پر ریلوے ٹریفک کو روک دیا گیا ہے، اس حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔حادثے کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد ریلوے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پٹریوں کو ٹھیک کرنے لگے، تاہم ٹریک بہت متاثر ہواہے،اس لئے ا س ٹریک پر ریل ٹریفک کے لئے کچھ وقت لگ سکتا ہے۔


Share: