ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسجد الحرام:نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ

مسجد الحرام:نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ

Wed, 18 Nov 2020 10:54:39    S.O. News Service

مکہ مکرمہ،18؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مسجد الحرام میں نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ تیار کیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق مصلیٰ میں سینیٹائزنگ آلات کی تنصیب، ماسک اور ٹشو پیپر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

حرم شریف انتظامیہ میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جہاد العتیبی نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں ایس او پیز ضوابط کے تحت نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ تیار کیا گیا ہے‘۔

’اس جگہ کو ہر وقت جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے سینیٹائزنگ کے آلات اور صفائی کا کام ہوتا رہے گا‘۔

’مصلیٰ میں نماز پڑھنے والے ماسک کے بغیر داخل نہیں ہوسکتے تاہم احتیاطی طور پر یہاں ماسک اور سینیٹائزر بھی رکھے گیے ہیں‘۔


Share: