ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منشیات کیس: نواب ملک نے شیئر کی کرن گوساوی اور کاشف خان کے درمیان ہوئی چیٹ؛ پوچھا- خان سے تفتیش کیوں نہیں؟

منشیات کیس: نواب ملک نے شیئر کی کرن گوساوی اور کاشف خان کے درمیان ہوئی چیٹ؛ پوچھا- خان سے تفتیش کیوں نہیں؟

Tue, 16 Nov 2021 19:24:13    S.O. News Service

ممبئی،16/ نومبر (آئی این ایس انڈیا) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر نواب ملک نے ممبئی ڈرگ کروز کیس کے سلسلے میں ایک بار پھر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو نشانہ بنایا ہے۔ منگل کوملک نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کیس کے گواہ کے پی گوساوی اور ایک مخبر کے درمیان مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جس میں کاشف خان کا نام لیا گیا ہے۔ ملک نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا  ہے کہ خان اور سمیر وانکھیڑے کے درمیان کیا تعلق ہے؟

ملک نے یہ بھی پوچھا کہ خان سے اس معاملے میں پوچھ گچھ کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔ملک نے ٹویٹ میں لکھاکہ کے پی گوساوی اور ایک مخبر کے درمیان ایک چیٹ کو شیئر کررہا ہوں جس میں کاشف خان کا ذکر ہے۔آخر کاشف خان سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کی جا رہی ہے؟  کاشف خان اور سمیر داؤد وانکھیڑے کے درمیان کیا تعلق ہے؟اہم بات یہ ہے کہ 8 نومبر کو مہاراشٹر کے وزیر اسلم شیخ نے پیر کو تصدیق کی تھی کہ انہیں فیشن ٹی وی کے سربراہ کاشف خان نے کورڈیلیا کروز پارٹی میں مدعو کیا تھا جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو سمیر وانکھیڑے نے گرفتار کیا تھا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نے کہا تھا کہ وہ خان کو ذاتی طور پر نہیں جانتے اور نہ ہی ان کا کوئی رابطہ نمبر ہے۔شیخ نے کہا کہ وزیر ہونے کی وجہ سے مجھے بہت سی تقریبات اور پارٹیوں میں مدعو کیا جاتا ہے، مجھے کاشف خان نامی شخص نے کروز پارٹی میں مدعو کیا تھا، میں انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتا اور میرے پاس ان کا رابطہ نمبر بھی نہیں ہے۔ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے توانہیں سامنے لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایجنسیاں معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور جلد سچ سامنے آجائے گا۔


Share: