ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں کولشیکر کے قریب ریلوے پٹری پر زمین کھسک گئی؛ مینگلور سے گوا اورممبئی جانے والی ٹرین سروس متاثر؛ کئی ٹرینیں رد

منگلورو میں کولشیکر کے قریب ریلوے پٹری پر زمین کھسک گئی؛ مینگلور سے گوا اورممبئی جانے والی ٹرین سروس متاثر؛ کئی ٹرینیں رد

Fri, 23 Aug 2019 20:06:16    S.O. News Service

منگلورو23/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے کُولشیکر کے قریب پہاڑی  زمین کھسکنے  سے ریلوے ٹریک پر بہت ہی زیادہ مٹی اور کیچڑ کا ڈھیر لگ گیا  جس  کے نتیجے میں کئی ٹرینوں کو رد کیا گیا ہے تو وہیں  منگلورو اور اس روٹ پر آگے کی طرف جانے اور منگلورو کی طرف سے گوا اور ممبئی کی طرف چلنے والی ٹرین سروس متاثر ہوگئی ہے۔  واردات جمعہ کو پیش آئی ۔

ذرائع سے ملی  اطلاع کے  مطابق ممبئی سے کیرا لہ جانے والی کونکن ریلوے کی نیتراوتی ایکسپریس جوکٹّے کے مقام پر رک گئی ہے۔ اب وہ اسی مقام سے واپس لوٹ رہی ہے۔ اسی طرح متسیا گندھا ایکسپریس سورتکل کے پاس روک لی گئی ہے، اور اب اسے وہیں سے ممبئی کے لئے واپس لوٹایا گیا ہے۔ ممبئی سی ایس ٹی ایکسپریس ٹرین کو بھی سورتکل اسٹیشن پر روک کر وہیں سے ممبئی کے لئے واپس روانہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ گوا  انٹرسٹی ٹرین سروس کو منسوخ کردیا گیا ہے اور گوا منگلورو پاسنجر ٹرین کو  تھوکور کے مقام پر روک کر واپس بھیجا گیا ہے۔

 اس دوران متعلقہ محکمہ کے افسران اور عملے کی طرف سے ریلوے لائن سے ملبہ ہٹا نے کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے۔
 


Share: