ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: پولیس نے حل کیے موٹر گاڑیان چرانے کے 15معاملات۔ 3ملزمین گرفتار۔ر 20لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ گاڑیاں برآمد

منگلورو: پولیس نے حل کیے موٹر گاڑیان چرانے کے 15معاملات۔ 3ملزمین گرفتار۔ر 20لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ گاڑیاں برآمد

Thu, 15 Nov 2018 12:45:50    S.O. News Service

منگلورو15؍نومبر(ایس او نیوز)الال پولیس نے موٹر گاڑیوں کے چوری کے 15معاملات حل کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا اور 20لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

گرفتار ملزمین کی شناخت منجیشور کے رہنے والے شاحر (23سال)، اُپالا کے رہنے والے محمد عادل(26سال) اور کاسرگوڈ کے رہنے والے عبدالمنور عرف مُنّا (21سال) کے طور پر کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دو موٹر بائیکس کی چوری کے سلسلے میں ملزمین سے پوچھ تاچھ کے دوران دیگر چوریوں کے سلسلے میں بھی معلومات حاصل ہوئیں۔موٹر گاڑیوں کو چرانے کی یہ وارداتیں الال، منگلورو ساؤتھ، منگلور و نارتھ، منگلورو ایسٹ اور اُوروا پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں انجام دی گئی تھیں۔

موٹر گاڑیوں کی چوری کے ان معاملات کو حل کرنے کی کارروائی الال پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر گوپی کرشنا کی قیادت میں پی ایس آئی ونائیک توراگل، اے ایس آئی وجیاراج اور دیگر عملے نے انجام دی۔


Share: