ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹی ایم سی، این سی پی، سی پی آئی سے چھن سکتا ہے قومی پارٹی کادرجہ

ٹی ایم سی، این سی پی، سی پی آئی سے چھن سکتا ہے قومی پارٹی کادرجہ

Wed, 17 Jul 2019 23:53:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) سے نیشنل پارٹی کا تمغہ چھن سکتا ہے۔دراصل، ان تینوں پارٹیوں کو الیکشن کمیشن وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کی تیاری میں ہے۔اس میں ان سے پوچھا جائے گا کہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیوں نہ ان کا قومی پارٹی کادرجہ ختم کر دیا جائے۔الیکشن کمیشن(ریزرویشن اور الاٹمنٹ) آرڈر، 1968 کے مطابق کسی سیاسی پارٹی کو قومی پارٹی کی حیثیت تبھی ملتی ہے جب اس کے امیدوار لوک سبھایااسمبلی انتخابات میں چار یا اس سے زیادہ ریاستوں میں کم از کم 6 فیصد ووٹ حاصل کریں۔ایسی پارٹی کے لوک سبھا میں بھی کم از کم چار ایم پی ہونے چاہئیں۔ساتھ ہی کل لوک سبھا سیٹوں کی کم از کم دو فیصد سیٹ ہونی چاہیے اور اس کے امیدوار کم از کم تین ریاستوں سے آنے چاہئیں۔موجودہ وقت میں آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، بی ایس پی، سی پی آئی، سی پی ایم، کانگریس، این سی پی اور نیشنل پیپلز پارٹی آف میگھالیہ کو قومی پارٹی کا درجہ حاصل ہے۔


Share: