ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور:ابلتے ہوئے پانی کی بالٹی میں گرنے سے 6سالہ بچی ہلاک

پتور:ابلتے ہوئے پانی کی بالٹی میں گرنے سے 6سالہ بچی ہلاک

Wed, 21 Nov 2018 13:22:49    S.O. News Service

منگلورو21؍نومبر (ایس او نیوز) مرغیوں کو صاف کرنے کے لئے گھر کے پچھواڑے میں رکھی گئی ابلتے ہوئے پانی کی بالٹی میں ایک چھ سالہ بچی گر گئی اور بریطرح جلنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اس دردناک واقعے میں ہلاک ہونے والی بچی کا نام تنوی (6 سال) ہے جو کہ اول جماعت کی طالبہ تھی۔مرغیوں کے پر نکالنے کے لئے گھر کے پچھواڑے میں ابلتے ہوئے گرم پانی کی بالٹی رکھی تھی جس میں حادثاتی طور پر بچی گر گئی۔ بری طرح جلی ہوئی حالت میں بچی کو پتور کے دھناونتری اسپتال میں لے جایا گیا مگر اس کی جان بچانے میں ڈاکٹر کامیاب نہیں ہوسکے۔


Share: