ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چتردرگہ میں ہوئے خطرناک سڑک حادثے میں ہوناور کے تین لوگوں کی موت ، ایک شدید زخمی

چتردرگہ میں ہوئے خطرناک سڑک حادثے میں ہوناور کے تین لوگوں کی موت ، ایک شدید زخمی

Mon, 25 Apr 2022 10:33:11    S.O. News Service

بھٹکل 25 اپریل (ایس او نیوز)   کرناٹک  کے  ضلع چتردرگہ کے  قریب ہوسادرگہ میں  پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بھٹکل  کے پڑوسی تعلقہ ہوناور کے دو مزدور سمیت  تین لوگ ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک شدگان کی  شناخت  ہوناور،کرکی کے شریدھر نائک  (29)، ونائک (30) اور  جیون کمار (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ زخمی شخص کا نام معلوم نہ ہوسکا۔ حادثہ اتوار دوپہر کو اعظم پور روڈ کے  بوکی کرے کراس کے قریب   پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بنگلور کے قریب ٹمکور میں اکسیجن پائپ لائن   کے کام کے سلسلے میں   یہ چاروں  سنیچر شام کو  ایک بولیرو کار پر سوار ہوناور سے  شموگہ، تریکیرے اور ہوسادرگا ہوتے ہوئے ٹمکور جارہے تھےکہ ہوسادرگا  سے تعلقہ کے  اعظم پور روڈ کے ایک موڑ پر ان کی کار تیز رفتاری کے ساتھ سڑک کنارے واقع    اِملی کے ایک درخت سے  ٹکراگئی۔ حادثے میں کار ڈرائیور شری دھر نائک  نے جائے وقوع پر ہی  دم توڑ دیا، جبکہ کار پر سوار دیگر تین لوگ شدید زخمی ہوگئے اور تینوں کو فوری طور پر  ہوسادرگہ  سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ  علاج کارگر نہ ہونے کی بنا پر جیون کمار  نے اسپتال میں ہی دم توڑ دیا، پھر نازک حالت میں  جب ونائک کو  شموگہ اسپتال  منتقل کرنے کی کوشش کی گئی  تو راستے میں ہی ونائک  چل بسا۔ کار پر سوار ایک اور شخص شدید زخمی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

 ہوسادرگہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: