ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی ایم کے سربراہ اسٹالن سونیا اور راہل سے ملے

ڈی ایم کے سربراہ اسٹالن سونیا اور راہل سے ملے

Mon, 10 Dec 2018 07:11:49    S.O. News Service

نئی دہلی،09؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس سے ایک دن پہلے ڈی ایم صدر ایم کے اسٹالن نے کانگریس صدر راہل گاندھی اور یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی سے اتوار کو ملاقات کی اور کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اسٹالن اور بہت سے دیگرسینئر ڈی ایم لیڈروں نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور ان کی سالگرہ پر انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔راہل گاندھی نے میٹنگ کے بعد ٹویٹ کیاکہ ا سٹالن اور ڈی ایم کے سینئر ارکان نے سونیا جی سے دہلی میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے ملاقات کی۔ہمارے درمیان کئی مسائل پر اچھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ میں اتحاد کو مضبوط کرنے اور بحث جاری رکھنے کے لئے پرامید ہوں جو حالات کے حساب سے ہے ۔اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف بڑے اتحاد پر بات چیت کرنے کے لئے کل قومی دارالحکومت دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کا اجلاس ہونے جارہا ہے۔


Share: