گلبرگہ،14ستمبر(ایس او نیوز؍حکیم شاکر) حیدرآباد کرناٹک سوشیل جاگرتی فورم گلبرگہ کے صدر و کارکنان کا ایک اجلاس بتاریخ13/ستمبر بروز اتوار دوپہر3بجے فورم کے صدر جناب ساجد علی رنجولوی کے آفس نوشین کالونی، مالگتی روڈ پر منعقد ہوا۔کرناٹک اردو اکاڈمی کی بحالی کے مسئلہ پر بحث ہوئی کرناٹک اردو اکیڈمی کی تشکیل جدید کے لئے بائیک ریالی،ہینگر اسٹرائیک اوروزیر اعلیٰ کو راست یادداشت پیش کیا جائے یہ مقاصد متفقہ طورپر قرار دادمیں منظور کی گئی۔ کرناٹک اردو اکاڈمی کی بحالی کیلئے گلبرگہ پتریکا بھون میں ایک پریس کانفرنس کی جائے گی اور بائیک ریالی نکالی جائے گی۔17ستمبر کو چیف منسٹر کرناٹک یڈی یوراپا کا دورہ گلبرگہ کے موقع پر کرناٹک اردو اکیڈمی کی تشکیل جدید کیلئے ایک یادداشت پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں صدر ساجد علی رنجولوی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب شکیل سرڈگی جنرل سیکریٹری یوتھ کانگریس نے شرکت کی۔ڈاکٹر رفیق کملاپوری نائب صدر،عبدالکریم نائب صدر،بابا فخرالدین ٹریژری،کلیان کمار ایکزیکیٹیو ممبر اور دیگر اراکین موجود تھے۔