ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے بی جے پی لیڈرانتراجو نے خودکشی کرلی

کرناٹک کے بی جے پی لیڈرانتراجو نے خودکشی کرلی

Sat, 14 May 2022 00:21:23    S.O. News Service

بنگلورو،14؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلورو کے ہیروہلی وارڈ کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کی نعش مبینہ طور پر بیادارہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت انتاراجو (46) کے طور پر کی گئی ہے۔ انتاراجو نے ہیروہلی وارڈ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر 2010 کے بروہت بنگلورو میونسپل کارپوریشن کا انتخاب لڑا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جمعرات کی شام متوفی انتاراجو کے گھر پہنچی تو اس کی نعش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کو کسی طرح کی گڑ بڑی کا شبہ نہیں ہے، حالانکہ متوفی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس دوران اندراجو کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ بی جے پی لیڈر تھائرائیڈ کی بیماری میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔


Share: