ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں اب خواتین بلکہ بچوں پر بھی شک کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

کشمیر میں اب خواتین بلکہ بچوں پر بھی شک کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

Fri, 22 Oct 2021 00:39:19    S.O. News Service

سری نگر،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں خواتین بلکہ بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بی جے پی کی پالسیوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ہم دہائیاں پیچھے چلے گئے ہیں۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی اس تصویر کے رد عمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا جس میں سی آر پی ایف کی خواتین ونگ کی اہلکار ایک نو دس سالہ بچی کے بیگ کی تلاشی کرتی ہیں۔

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا لب لباب ہے جہاں اب خواتین یہاں تک کہ بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر کو اس ڈگر پر بی جے پی لائی ہے ان کی پالیسوں نے ہمیں دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے۔


Share: