ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر کے خراب حالات کیلئے جواہر لال نہروذمہ دار، جموں میں راہل گاندھی پر امت شاہ کا نشانہ

کشمیر کے خراب حالات کیلئے جواہر لال نہروذمہ دار، جموں میں راہل گاندھی پر امت شاہ کا نشانہ

Sun, 24 Feb 2019 23:25:25    S.O. News Service

جموں ، 24 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات سے پہلے انتخابی مہم میں لگے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ جموں و کشمیر پہنچے،یہاں انہوں نے کشمیر کے حالات کے لئے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ذمہ دار بتایا۔

انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر بھی جم کر نشانہ لگایا۔انہوں نے بی جے پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ملک کو ایک ایسا وزیر اعظم (نریندر مودی) دیا ہے جو دن میں 18 گھنٹے کام کرتے ہیں۔شاہ نے کہاکہ راہل گاندھی کشمیر کے حالات پر سوال کر رہے ہیں،میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر کشمیر کے بارے میں سوال اٹھ رہے ہیں تو وہ آپ کے (راہل گاندھی کے) پردادا جواہر لال نہرو ہیں،جب ہماری فوج پاک مقبوضہ کشمیر (پی او) کو فتح کرنے گئی تھی تو اسے کس نے روکا تھا، وہ جواہر لال نہرو تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا یہ فیصلہ ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسے کوئی ہم سے لے نہیں سکتا،جموں و کشمیر میں اپنی جان گنوانے والے شیاما پرساد مکھرجی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں ہوئے قربان مکھرجی، وہ کشمیر ہمارا ہے۔ شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کو وقف، ایماندار اورمحنتی وزیر اعظم دیا ہے جو ملک میں 18 گھنٹے کام کرتے ہیں۔


Share: