ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر:احتجاجیوں کی جانب سے ریلوے املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، خدمات معطل

کشمیر:احتجاجیوں کی جانب سے ریلوے املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، خدمات معطل

Fri, 11 May 2018 12:37:57    S.O. News Service

سری نگر،10؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وادی کشمیر میں جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات جمعرات کو معطل کردی گئیں۔ یہ خدمات تین دنوں کی معطلی کے بعد بدھ کے روز بحال کی گئی تھیں۔ دوبارہ معطلی کا فیصلہ جنوبی کشمیر میں بجبہاڑہ اور پنزگام ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان بدھ کو پیش آئے پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے بجبہاڑہ اور پنزگام ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان والے حصے پر بدھ کے روز نہ صرف چلتی ریل گاڑیوں پر پتھراؤ کیا بلکہ ریلوے ٹریک اور سگنل سسٹم کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے بتایا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ احتجاجی نوجوانوں کی ریلوے ٹریک پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں مبینہ طور پر ایک احتجاجی نوجوان زخمی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاجی نوجوان نے پرامن طور پر منتشر ہونے سے انکار کیا تھا۔


Share: