ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ سب رجسٹراردفتر میں انٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ؛ رشوت لینے کے الزام میں آفسر گرفتار

کمٹہ سب رجسٹراردفتر میں انٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ؛ رشوت لینے کے الزام میں آفسر گرفتار

Sat, 17 Nov 2018 19:25:58    S.O. News Service

کمٹہ 17؍نومبر(ایس او نیوز) کمٹہ میں واقع سب رجسٹرار اور میریج رجسٹرار کے دفتر میں چل رہی بھاری رشوت خوری کی باتیں تو عام ہیں، لیکن ا س کا ثبوت اس واقعے سے مل جاتا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے سب رجسٹرارشیوانند ایس پاٹل کورشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے سی بی کی ٹیم نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس وی گریش کی قیادت میں سب رجسٹرار کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دفتر کے اندر کاغذی کارروائی اوراسٹامپ وغیرہ سے متعلق جمع کی گئی رقم سے 36,630روپے پائے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ چھاپے کے وقت دفتر کی خاتون کلرک کے پاس 10ہزار روپے، ایجنٹ آر این نائک کے پاس 21ہزار روپے اور سب رجسٹرار کے پاس بقیہ رقم پائی گئی۔ اس کارروائی میں ڈی وائی ایس پی کے علاوہ سرکل پولیس انسپکٹر رمیش ہاناپور، راجیش پربھو، شیو کمار نائک، گجیندرا، اوشا منجو ناتھ اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔


Share: