کمٹہ :16/ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ سطح کی تمام دفاتر کو ایک چھت کے نیچے لانے والے منصوبے منی ودھان سبھا کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت نے 10کروڑروپئے منظور کئے جانےکی سابق رکن اسمبلی شاردا شٹی نے جانکاری دی۔
اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی نے بتایاکہ اپنی اسمبلی رکنیت کی میعاد کے دوران کمٹہ میں منی ودھان سبھا کی تعمیر کے لئےریاستی حکومت کو 12.5کروڑروپیوں کی پیش کش کی گئی تھی۔ موجودہ مخلوط حکومت نے بلیوپرنٹ اور نقشہ کو معائنہ کرنےکے بعد منی ودھان سبھا کی تعمیر کے لئے 10کروڑر وپئے منظور کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ منی ودھان سبھا منکی کے نواحی علاقے کی 3ایکڑ زمین پر منی ودھان سبھا کی تعمیر ہوگی۔
کمٹہ میں مختلف محکمہ جات کے دفاتر کرایہ کی عمارتوں میں کام سرانجام دے رہے ہیں، ان سب محکمہ جات کوسرکاری عمارت کی ایک چھت کے نیچے لانے کے لئے منی ودھان سبھا تعمیر کئے جانےکی بات کہی۔