نئی دہلی، 5؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں ۲۲؍ ہزار سے زائد کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے اضافے درج کئے گئے۔اس کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ۴۵؍ ہزار ۵۸۲؍ ہوگئی ہے جبکہ مجموعی متاثرین کی تعداد ۳؍ کروڑ ۴۹؍ لاکھ ۲۲؍ ہزار ۸۸۲؍ ہوگئی ہے۔
پیر کی صبح صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی۲۳؍ ریاستوں میں اب تک کورونا وائرس کی نئی شکل ’ اومیکرون‘ کے کل۱۷۰۰؍ معاملات درج کئے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ۵۱۰؍ ہیں۔ تعداد کے لحاظ سے دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں۳۵۱؍ معاملات رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ کیرالا میں۱۵۶؍ کیسز ہیں۔ اس دوران اومیکرون سے۶۳۹؍ افراد شفا یاب ہو چکے ہیں۔
سرکا ری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران وائرس کے۳۳؍ ہزار ۷۵۰؍ نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر۳؍ کروڑ ۴۹؍ ہزار ۲۲؍ ہزار۸۲۲؍ ہو گئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران مزید۱۲۳؍ مریضوں کی موت کے بعد مہلوکین کی مجموعی تعداد ۴؍ لاکھ۸۱؍ ہزار۸۹۳؍ ہو گئی ہے۔ اس بیچ ملک میں۱۰؍ ہزار ۸۴۶؍ مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ۳؍ کروڑ ۴۲؍ لاکھ ۹۵؍ ہزار ۴۰۷؍ ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے صحت یابی کی شرح معمولی طور پر کم ہو کر ۹۸ء۲۷؍ فیصد، فعال معاملات کی شرح اعشاریہ ۴۲؍ فیصد اور اموات کی شرح ۱ء۳۸؍ فیصد برقرار ہے۔
اس وقت ملک میں مہاراشٹر میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال معاملات ہیں۔یہاں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میںایکٹیو کیسز میں ۹؍ ہزار ۷۹۹؍ کا اضافہ ہوا جس سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر۴۵؍ ہزار ۷۱۶؍ ہو گئی جبکہ اس عرصے میں۹؍ مریضوں کی موت کے بعد مہلوکین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ۴۱؍ ہزار ۵۴۲؍ ہو گئی ہے۔ اس دوران یہاں ۲؍ ہزار ۶۹؍ مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر ۶۵؍ لاکھ ۱۲؍ ہزار ۶۱۰؍ ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر کے بعد کیرالا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ یہاں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں ۱۱۸؍ اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد ۱۹؍ ہزار ۷۱۴؍ہو گئی ہے جبکہ ۲۶۰۶؍ مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر۵۱؍ لاکھ ۸۴؍ ہزار ۵۸۷؍ ہو گئی ہے۔مہاراشٹرا اور کیرالا کے بعد مغربی بنگال میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے فعال معاملات درج کئے گئے ہیں۔