ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولٹر نائل کی جگہ کوری اینڈرسن آرسی بی ٹیم میں

کولٹر نائل کی جگہ کوری اینڈرسن آرسی بی ٹیم میں

Sun, 25 Mar 2018 12:02:58    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈرکوری اینڈرسن انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیشن میں رائل چیلنجرس بنگلور ٹیم میں زخمی آسٹریلیائی فاسٹ بولر ناتھن کولٹر نائل کی جگہ لیں گے۔آئی پی ایل کی تکنیکی کمیٹی نے اس کی تصدیق کی۔گزشتہ سیشن میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے لئے آٹھ میچوں میں 15وکٹ لینے والے کولٹر نائل چوٹ کی وجہ آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔قوانین کے تحت آرسی بی کو رجسٹرڈ اینڈاویلیبل پلیئرس پول(آر اے پی پی)میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی اجازت تھی اور فرنچائزز نے اینڈرسن کو ان کے بیس پرائز دو کروڑ روپے پرانتخاب کیا۔
 


Share: