بنگلورو،29؍نومبر(ایس او نیوز) کووڈ۔19وائرس سے متعلق تازہ رہنما خطوط جاری کرنے مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں کو ہدایت جاری کی ہے۔اس ہدایت کے تحت ریاست کرناٹک میں کورونا کے تازہ رہنماخطوط جاری کئے گئے ہیں۔یہ تازہ رہنما خطوط ریاست میں ماہ دسمبر کے آخر تک نافذ رہیں گے۔ریاست کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے یہ حکم جاری کیا ہے۔
چیف سکریٹری نے کہا ہے کہ ریاست کے مختلف شہری بلدی ادارے اور مقامی بلدی اداروں کو تازہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔ مالی بحران پر قابو پانے صرف تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے۔ کسی بھی تقریب میں صرف 50لوگوں کے اکٹھا ہونے کی گنجائش ہے۔اس کے لئے بھی متعلقہ بلدی ادارہ سے اجازت لینی ضروری ہے۔ جن دفتروں سے متاثرین 10 فیصد سے زیادہ ہوں۔ایسے دفتروں میں ملازمین کی تعداد کم کردینا چاہئے یااوقات میں تبدیلی کرنی ہ وگی۔ جن دفتروں میں ملازمین کی تعداد50 سے زیادہ ہو تواس دفتر میں آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال لازمی کرنا چاہئے۔ جن دفتروں کے ملازمین کے لئے اپنے گھروں سے کام کرنے کی گنجائش ہے انہیں گھروں سے ہی کام کرنے کو ترجیح دینی چاہئے۔ان تمام رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔