ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کٹھوعہ: ملزمان کی حمایت ریلی میں مبینہ طورپرشامل ایم ایل اے کووزیرکے عہدے سے نوازاگیا 

کٹھوعہ: ملزمان کی حمایت ریلی میں مبینہ طورپرشامل ایم ایل اے کووزیرکے عہدے سے نوازاگیا 

Mon, 30 Apr 2018 21:37:26    S.O. News Service

جموں 30اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جموں وکشمیرکے کٹھوعہ میں8 سالہ معصوم بچی کے سا تھ اجتماعی زیادتی و قتل سانحہ کے بعد ایک اور انکشاف ہوا ہے ۔ ملزمان کی حمایت میں کٹھوعہ میں منعقد ریلی میں مقامی بی جے پی ممبر اسمبلی راجیو جسروٹیا بھی شامل تھے۔ ریلی کی کچھ نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جس جسروٹیا بھی دکھائی پڑ تے ہیں۔غور طلب ہے کہ اس ریلی میں جموں وکشمیرحکومت میں وزیر رہے چودھری لال سنگھ اور چندر پرکاش گنگا نے بھی حصہ لیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں سیاسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے دونوں وزراء کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا پڑا تھا؛لیکن کٹھوعہ کے ممبر اسمبلی راجیو جسروٹیا کو لے کر کوئی سوال نہیں اٹھا، جبکہ وہ بھی ریلی میں ملزمان کو حمایت کرنے پہنچے تھے۔ ابھی جسروٹیا کی موجودگی کے ثبوت کے طور پر نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔عمر عبداللہ نے پیر کو ٹوئٹ کیا ہے کہ ملزمان کی حمایت والی ریلی میں شامل ہونے کو لے کر دو وزراء کو تو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا؛ لیکن مقامی ممبر اسمبلی راجیو جسروٹیا کو وزیر کے عہدہ پر فائز کردیا گیا۔ محبوبہ مفتی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت لگ رہا ہے سمجھ نہیں پا رہی کہ کٹھوعہ سانحہ میں کس سمت کھڑا ہونا ہے ، متاثرہ کی حق میں انصاف کے لیے یا پھر ملزمان کی حمایت کرنے والے ممبران اسمبلی کے حق میں۔ اس درمیان پیر کو بی جے پی ممبر اسمبلی چودھری لال سنگھ نے معاملہ کی سی بی آئی سے جانچ کروائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی تھی۔ ریلی میں چودھری لال سنگھ نے کہا کہ جس دن سے استعفیٰ ہوا ہے، میں سی بی آئی جانچ کے پیچھے پڑا ہوں اور میں یہ کروا کر ہی رہوں گا۔کٹھوعہ میں اتوار کو بھی سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے بودھی گاؤں میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے ریلی نکالی۔ؒ اس ریلی میں بدھی، برنوٹی، نانن، تھانن سمیت کئی دیہات کے لوگوں نے حصہ لیا تھا ۔ واضح ہو کہ ملزمان میں سے ایک سانجھی رام نے اپنے گناہ کا اعتراف کرلیا ہے ۔ 


Share: