ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گرام پنچایت دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری لازمی

گرام پنچایت دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری لازمی

Wed, 29 Jun 2016 20:30:44    S.O. News Service

کاروار:29جون(ایس او نیوز)ریاست کے تمام گرام پنچایت دفاتر وں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا وزارت دیہی ترقی اور پنچایت راج نے فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمہ کے چیف سکریٹری متعلقہ منصوبے کی پیش کرنے کے بعد متعلقہ وزیر نےمنظوری دی ہے۔ ریاست کی گرام پنچایت دفاتروں کی حفاظت کی خاطر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا بہتر ہوگا۔ اس سلسلے میں ریاست کے تمام ضلع پنچایت چیف ایگزکیٹیو افسران کو کارروائی کرنےکے لئے کہاگیا ہے۔

          انٹرنیٹ کے ذریعے ضلع اور تعلقہ کی سطح پر گرام پنچایت دفاتر وں میں ایسے جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جن کےذریعے انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے ضلعی اور تعلقہ جات کی سطح پر نگرانی کی جائے ، وزیر ایچ کے پاٹل نےایسی ایک ترکیب اپنانے کے لئے افسران سے کہاہے۔


Share: