منڈیا،7؍جون(ایس او نیوز)کووِڈ۔19سے نجات پاکر گھرلوٹے ہیڈکانسٹبل ناگراج نے کہاہے کہ تغذیہ سے بھرپور غذا کے ساتھ ساتھ گرم پانی کااستعمال کیاجائے توکووِڈ۔19 سے چھٹکارا پایاجاسکتاہے۔ ضلع میں پہلی مرتبہ پولیس کے عملے کوکووِڈ۔19 ہونے سے لوگ دہشت زدہ تھے۔ کام کررہے کے آرپیٹ تھانے کو ہی بند کیاگیاتھا۔ 14دنوں کے بعدبیماری سے نجات پانے والے ناگراج کوخصوصی طورپر اسپتال سے روانہ کیاگیا، پولیس بیانڈ کے ساتھ خود جنوبی زون کے ڈی جی پی نے انہیں وداعی دی۔
طرز زندگی میں تبدیلی کے تعلق سے بات کرتے ہوئے ناگراج نے کہاکہ کورونا انفکشن کوروکنے کے لئے طرز زندگی میں تبدیلی کرلینی چاہئے۔ اب کے بعد ہرکوئی اپنے نجی احتیاط کے ساتھ زندگی گزارے۔ناگراج نے کہاکہ کووِڈ ۔19 انفکشن پھیلے بھی توڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، دوسرے انفکشنوں کی طرح ہی کورونا بھی ایک انفکشن ہے، اس کا خوداعتمادی کے ساتھ سامنا کرناہوگا۔ ناگراج نے کہا کہ پہلے فکرچھوڑناہوگا۔ پیٹ بھر کھانا کھانے کے بعد پھل کھائے جائیں۔ ڈاکٹر، نرس، افسروں نے ہمارے ساتھ محبت سے برتاؤ کیا۔ حکومت ہم پر اتنا ساراروپیہ خرچ کررہی ہے۔ کووڈ۔19 سے حکومت پر بوجھ پڑرہاہے۔ مریضوں کواسپتال میں داخل کرکے علاج، کھانے کے لئے کثیررقم خرچ کرنے کی بجائے گھر میں ہی الگ تھلگ رکھ کر علاج کیاجاناتھا۔
ناگراج نے کہاکہ آگے یہی صورت حال آنے والی ہے۔ خود کوانفکشن لگنے کی بات کرتے ہوئے ناگراج نے کہاکہ کے آرپیٹ داخل ہورہے مہاجرین کے سفر کی تاریخ تحریر کرنے کا مجھے کام دیاگیاتھا، چیک پوسٹ کونہ جاکر آئے ہوئے کچھ افراد کی شناخت کررہاتھا۔ خدشہ رہتاتھاکہ انہیں گاؤں میں چھوڑاگیا توطبقاتی انفکشن پھیل سکتاہے، اس لئے مہاجر ین کی شناخت کرنے کامجھے کام دیاگیاتھا۔ شاید اس وقت مجھے انفکشن لگاہوگا،میرے محکمے کے عملے نے مجھ پر اعتماد بھرا، سینئر افسر ز فون کرکے خیر یت دریافت کررہے تھے،ان کی ہمت افزائی سے ہی صحت یاب ہواہوں۔