ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوم آئیسولیشن مریضوں کی رہنمائی کے لئے کال سنٹرمیں 1000اہلکاروں کوتعینات کیاجائے گا: وزیرصحت ڈاکٹر سدھاکر

ہوم آئیسولیشن مریضوں کی رہنمائی کے لئے کال سنٹرمیں 1000اہلکاروں کوتعینات کیاجائے گا: وزیرصحت ڈاکٹر سدھاکر

Thu, 29 Apr 2021 13:50:20    S.O. News Service

بنگلورو،29؍اپریل(ایس او نیوز)ہوم آئیسولیشن (گھروں میں محصور)مریضوں کی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے کال سنٹرمیں جملہ 1100افرادکوتعینات کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔یہ اعلان ریاستی وزیربرائے صحت ومیڈیکل تعلیم ڈاکٹرکے سدھاکرنے کیا۔

ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سدھاکرنے کہاکہ فی الحال کال سنٹرمیں 400اہلکارتعینات ہیں۔ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کوبذریعہ فون رہنمائی کرنے 11کروڑروپے کی لاگت سے 6مہینوں کی مدت کے لیے اضافی عملہ تعینات کرتے ہوئے ایک باضابطہ نیانظام لایاجائے گا۔یہ اہلکارالگ الگ شعبوں میں خدمات انجام دیں گے۔اس کے علاوہ 20کروڑروپے کی لاگت سے ٹیلی میڈیسن،ڈاکٹرکنسل ٹیشن فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بنگلورمیں 2-3ہزاربیڈوں پرمشتمل میک شفٹ اسپتال 15تا20دنوں میں قائم کئے جائیں گے۔بورنگ،راجیوگاندھی چیسٹ ڈسیز اوروکٹوریہ اسپتالوں کے احاطہ میں اس قسم کے اسپتال قائم کئے جائیں گے۔ایک اسپتال میں 200تا250بیڈہوں گے۔جس میں 20فیصدآئی سی یو،وینٹی لیٹر،60فیصدآکسیجن اور20فیصد ہائی فلوآکسیجن پرمشتمل بیڈ ہوں گے۔یہ نظام ریاست کے ہرضلع میں قائم کیاجائے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہرضلع میں 50تا100بیڈوں پرمشتمل کووِڈکیئرسنٹرقائم کئے جائیں گے،جس میں 10تا20فیصد آکسیجن پرمشتمل بیڈ ہوں گے۔ہرسنٹرمیں 20بیڈوں کوپورٹیبل آکسیجن فراہم کئے جائیں گے۔جملہ 40ہزارپورٹیبل آکسیجن درآمدکرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔بنگلورمیں ہراسمبلی حلقہ میں ایک یادوکووِڈکیئرسنٹرکھولے جائیں گے۔سدھاکرنے کہاکہ ممبئی میں کرفیونافذکرنے کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں۔کرفیوکے بعدوہاں روزانہ تین ہزارمعاملات سامنے آرہے ہیں۔کرفیونافذکرنے کے بعد معاملات میں کمی آرہی ہے۔اسی وجہ سے ریاست میں بھی حکومت نے کرفیونافذکرنے کافیصلہ کیاہے۔عوام کوچاہئے کہ وہ غیرضروری طورپرباہرآنے سے گریزکریں۔کوروناکی معمولی علامت رکھنے والے کو باہرگھومتے ہوئے وائرس کومزیدپھیلانے سے بچناچاہئے۔

اس موقع پرانہو ں نے مزیدکہاکہ حکومت کورونامتاثرین کی تعدادچھپانہیں رہی ہے،اس میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ اس نازک موقع پربرسراقتدار اور اپوزیشن دونوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔سب کومل جل کام کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: