ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور پٹن پنچایت کے احاطے میں مارپیٹ۔ پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی شکایت اور جوابی شکایت

ہوناور پٹن پنچایت کے احاطے میں مارپیٹ۔ پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی شکایت اور جوابی شکایت

Sat, 10 Oct 2020 13:02:35    S.O. News Service

ہوناور،10؍اکتوبر (ایس او نیوز) ہوناور پٹن پنچایت کے احاطے میں کمٹہ بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم  مہیش پالیکر اور کنڑا ابھیمانی سنگھا کے  بانی صدر اودئے راج گنپتی کے درمیان مارپیٹ کا معاملہ پیش آیا جس کے بعد دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

بتایاجا تا ہے کہ کمٹہ بلدیہ کا ریٹائرڈ ملازم مہیش پالیکرہوناور پٹن پنچایت میں کسی کام سے گیا ہوا تھا۔ اس وقت اودئے راج  گنپتی  میستا نے اس کے ساتھ نازیبا انداز میں بات چیت کی  جس پر مہیش نے اعتراض کیا۔ پھر جب وہ اپنا کام نپٹاکر پنچایت  دفتر سے باہر نکلا تو اودئے راج اس سے دوبارہ الجھ پڑا جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

مہیش پالیکر نے پولیس اسٹیشن پہنچ کراودئے راج گنپتی کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ گنپتی نے اس کے ساتھ بلا وجہ  بدسلوکی اور گالی گلوچ کرنے کے علاوہ مارپیٹ کی ہے۔اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔اس کے جواب میں گنپتی اودئے راج نے مہیش پالیکر، سوراج پالیکر، پرتھوی راج پالیکر سامرتھا تانڈیل اور سدھارتھ تانڈیل نامی پانچ افراد کے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور اپنے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔


Share: