نئی دہلی،7؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ کسانوں سے صرف ایک کال کی دوری پر دستیاب ہیں۔
اس تعلق سے کسان لیڈر یْدھویر سنگھ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ 7 سال سے وہ نمبر تلاش کر رہے ہیں جس پر وزیر اعظم جی دستیاب ہو سکتے ہیں۔ اگر ہمیں وہ فون نمبر مل جائے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں، ہم انتظار میں ہیں۔