Wed, 14 Sep 2016 22:57:59
میڈیا اہلکار دیپک چورسیا کا فون نمبرعام آدمی پارٹی کے وزیر کپل مشرا کی طرف سے ٹوئٹ کئے جانے کے بعد چورسیا کو مبینہ طور پر ملی دھمکی کے سلسلے میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ انڈیا نیوز کے ایڈیٹر ان چیف دیپک چورسیا کی بیوی انسوئیا رائے کی شکایت کی بنیاد پر صفدر جنگ انکلیو میں فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 21:41:32
قریبی تعلقہ بنٹوال کے سدّا کٹی نامی مقام پر ایک راہ چلتی خاتون کے گلے میں ہاتھ ڈال کر سونے کا ہار چھین کر لُٹیرے فرار ہوگئے۔ بنٹوال مضافاتی پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق سجیو پجاری کی اہلیہ واریج آج بدھ کی شام اپنے مکان سے باہر نکل کر دودھ لے کر قریبی دکان جارہی تھی
View more
Wed, 14 Sep 2016 19:17:27
منگلورو یونیورسٹی کی سائنس فیکلٹی کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں خفیہ موبائل کیمرہ لگاکر وہاں سے امیجس دوسرے موبائل فون میں بھیجے جانے کی واردات نے ایک سنسنی سی پھیلا دی تھی۔ مگر اب خبر ملی ہے کہ اس سلسلے میں ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 18:21:46
نریندر مودی کی مرکزی حکومت میں ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر اور بی جے پی کے سابق صدر نتین گڈگری نے یہ کہہ کر مودی سرکار اور بی جے پی کو عجیب الجھن میں ڈال دیا ہے کہ "اچھے دن " کا نعرہ ہمارے لئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے اوروہ کبھی آنے والے نہیں ہیں۔ جانکاروں کا احساس ہے کہ گڈگری کا یہ بیان مرکزی حکومت اور بی جے پی میں کھلبلی مچانے کا سبب بن جائے گا۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 14:29:05
تجارتی مرکزچنتامنی کے عیدگاہ قدیم اہل سنت وجماعت،عیدگاہ کولار روڈ دونوں عیدگاہوں کے علاوہ چنتامنی تعلقہ کے مرغ ملہ ہادیگرہ نمکان پلی امباجی درگ محمد پور چنسندرا کیوار صدیقہ مٹھ آنور ودیگروغیرہ گاؤں میں عید الاضحیٰ کی نماز دوگانہ پوری عقیدیت کے ساتھ ادا کی گئی۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 14:23:51
کوڈی باغ کے آبکاری دفتر کے قریب واقع مسجد فرقان میں نماز عیدالاضحی منگل کے دن صبح ٹھیک سات بجے ادا کی گئی۔مولانا منیر ایم شریف نے دوگانہ نماز پڑھائی اور خطبہ دیتے ہوئے عیدالاضحی کی اہمیت اور مقصد پر بھرپور روشنی ڈالی۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 14:11:24
ریاستی سرکار کے لئے ایک طرف کاویری آبی تنازعہ اور اس سے پھوٹ پڑنے والے احتجاج اور فساد سے نمٹنا درد سر بنا ہوا ہے تو دوسری طرف بیندور حلقہ اسمبلی کے موواڈی نامی علاقے میں سینکڑوں دلت خاندانوں نے اپنے لئے رہائشی سہولتوں کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 13:58:48
دھرمستھلا کے دھرم ادھیکاری ڈاکٹر ویریندرا یؤہیگّڈے نے کہا کہ انسان اپنے دکھ درد اور مسائل کے حل کے لئے بھگوان کے قدموں میں جاپڑتا ہے۔ لیکن انسان کو اس کے مقصدمیں کامیابی اسی وقت ملتی ہے جب وہ اسے پانے کے لئے محنت اور جدو جہد کرتا ہے۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 13:52:17
موڈبدری کی کالج میں زیر تعلیم پرافُل(20 سال) پانمبور ساحل پر سمندر میں تیرتے ہوئے غرقاب ہوگیا۔جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو لائف گارڈز نے ڈوبنے سے بچالیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy