ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
     خلیجی عرب ریاستیں ٹرمپ کی آمد سے خوش

    خلیجی عرب ریاستیں ٹرمپ کی آمد سے خوش

    Tue, 24 Jan 2017 21:29:49 
    خلیجی عرب ریاستیں وہائٹ ہاؤس کا سربراہ بدلنے پر کھلم کھلا تو نہیں لیکن خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ اس کی وجہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا خطے میں اُن کے حریف ملک ایران کا مخالف ہونا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا بھر میں جہاں ایک طرف بہت سے ممالک نے ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے خطاب کو تشویش سے سنا وہیں
    کیجریوال کے رشتہ دار کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں دہلی پولیس جانچ کرے گی

    کیجریوال کے رشتہ دار کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں دہلی پولیس جانچ کرے گی

    Tue, 24 Jan 2017 21:27:02 
    ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او)کی شکایت پر دہلی پولیس وزیر اعلی اروند کیجریوال کے رشتہ دار کے خلاف بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کرنے جا رہی ہے
    ٹرمپ نے تجارتی معاہدہ ٹی پی پی ختم کر دیا

    ٹرمپ نے تجارتی معاہدہ ٹی پی پی ختم کر دیا

    Tue, 24 Jan 2017 21:25:42 
    امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے امریکا کو آزاد تجارتی معاہدے ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی)سے نکال لیا ہے۔ وہ کینیڈا کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بھی دوبارہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس منسوخی کو امریکی ورکرز کے لیے ایک بہترین چیز قرار دیا ہے
    اس بار یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد ہوں گے

    اس بار یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد ہوں گے

    Tue, 24 Jan 2017 21:22:35 
    ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد آل نہیان اس بار یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہیں۔ان کی ہندوستان آمد کو کئی اعتبار سے اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ کئی بڑے معاہدوں پر دستخط ہونے کی بھی امید ہے۔ان میں سے 75بلین ڈالر کا این آئی آئی ایف (نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ)ہے
    چلی میں جنگلاتی آگ پھیلتی ہوئی

    چلی میں جنگلاتی آگ پھیلتی ہوئی

    Tue, 24 Jan 2017 21:21:42 
    چلی میں لگی وسیع تر جنگلاتی آگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔ ایک لاکھ تیرہ ہزار ہیکٹر پر پھیلی یہ آگ اب جنوبی چلی کی طرف بڑھ رہی ہے
    سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی

    سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی

    Tue, 24 Jan 2017 21:19:03 
    سوئٹزرلینڈمیں گزشتہ برس سن 2015ء کے مقابلے میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں 31فیصد کمی دیکھی گئی۔ اس کی بڑی وجہ مہاجرین کے لیے بلقان ریاستوں کی جانب سے اپنی قومی سرحدوں کی بندش تھی۔سوئٹرزلینڈ کی ایجنسی برائے مہاجرین SEM کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سن 2016 میں ملک میں 27 ہزار دو سو افراد
    جرمن اخبار کی طرف سے مریم نواز کے پاناما گیٹ سے تعلق کی دستاویزات ٹوئیٹرپرجاری

    جرمن اخبار کی طرف سے مریم نواز کے پاناما گیٹ سے تعلق کی دستاویزات ٹوئیٹرپرجاری

    Tue, 24 Jan 2017 21:12:09 
    جرمن اخبار زُوڈ ڈوئچے سائیٹنگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چند دستاویزات شیئر کی ہیں جس سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف کا پاناما گیٹ سے تعلق واضح ہوتا ہے۔زوڈ ڈوئچے سائٹنگ کی طرف سے ایک ٹوئیٹ میں لکھاگیا۔پاکستان میں وہ افراد جو پاناما پیپرز کے حوالے سے مریم صفدر کے کردار پر شبہ کر رہے ہیں
    مہاجرین معاشرے میں ضم ہوں یا واپس چلے جائیں: ڈچ وزیر اعظم

    مہاجرین معاشرے میں ضم ہوں یا واپس چلے جائیں: ڈچ وزیر اعظم

    Tue, 24 Jan 2017 21:07:47 
    ڈچ وزیراعظم مارک رُٹے نے مہاجرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یا تو ڈچ معاشرے میں ضم ہوں یا پھر ملک چھوڑ دیں۔ ان کے اس بیان کی ممکنہ وجہ مارچ کے وسط میں قومی انتخابات کے لیے دائیں بازو کے ووٹروں کی حمایت حاصل کرناہے۔
    نیا امریکی وزیر خارجہ:سینیٹ کی کمیٹی نے ٹِلرسن کی نامزدگی کی منظوری دے دی

    نیا امریکی وزیر خارجہ:سینیٹ کی کمیٹی نے ٹِلرسن کی نامزدگی کی منظوری دے دی

    Tue, 24 Jan 2017 20:47:06 
    امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نامزد کردہ نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ٹِلرسن تیل کمپنی ایکسون موبیل کے سابق سربراہ ہیں اور اس منظوری کے بعد ان کی نامزدگی کی توثیق کے لیے امریکی سینیٹ میں رائے شماری کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے