Thu, 23 Mar 2017 12:38:17
تارکول سے لدا ٹینکر بے قابو ہوکر ایک گاڑی پر پلٹ گیا، جس میں 7 افراد کی موت ہو گئی۔یہ واقعہ بردوان کے رتھ تلا کے قریب نیشنل ہائی وے - 2پر پیش آیا، اس واقعہ کو لے کر نیشنل ہائی وے پر آمدورفت میں خلل پیدا ہو گیا۔
View more
Thu, 23 Mar 2017 12:35:00
دہلی الیکشن کمیشن نے دہلی کے چیف سکریٹری کو حکم دیا ہے کہ دہلی میں جتنے بھی بل بورڈز، ڈسپلے، بینر وغیرہ پر ’’عام‘‘ لفظ لکھا ہے اس کو ہٹادیں۔ دہلی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے ایسے بل بورڈز ؍ نیم پلیٹ ؍ بینر وغیرہ کو ہٹا کریاچھپاکر 48 گھنٹے کے اندر اندر الیکشن کمیشن کو رپورٹ کریں۔
View more
Thu, 23 Mar 2017 12:26:22
راجستھان میں روحانی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں کوئی نو سال پہلے ہوئے دھماکے میں مجرم قرار دئے گئے بھاویش پٹیل، دیویندر گپتا اور آنجہانی سنیل جوشی کا تعلق ہندو تنظیموں سے رہا ہے۔2007 کے اس دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔
View more
Thu, 23 Mar 2017 12:18:46
اپوزیشن نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی جیت کو لے کر راجیہ سبھا میں آج ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے خدشہ کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو وی وی پی اے ٹی کے لیے ضروری رقم دستیاب نہ کرائے جانے سے حکومت کی منشامیں کھوٹ نظرآتاہے۔
View more
Thu, 23 Mar 2017 11:38:32
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کی شام کو یوپی کے وزراء کے محکموں کی تقسیم کی۔نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کو عوامی تعمیرات محکمہ دیا۔
View more
Wed, 22 Mar 2017 13:11:30
حکومت نے آج کہا کہ وہ کسانوں سے ان کی پیداور کو کم سے کم امدادی قیمت پر خریدنے کے لیے پرعزم ہے اور دال کا 20لاکھ ٹن بفر اسٹاک بنانے کی سمت میں پہل کرتے ہوئے ابھی تک 15لاکھ ٹن خریداری کی جا چکی ہے۔
View more
Wed, 22 Mar 2017 13:08:01
مہاراشٹر کے سینئر لیڈر نارائن رانے کے بیٹے اور سابق ایم پی نیلیش رانے نے منگل کو ریاست کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ عام کارکن کی طرح کانگریس میں کام کرتے رہیں گے۔
View more
Wed, 22 Mar 2017 13:06:19
اتر پردیش کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آدتیہ ناتھ یوگی مسلسل شہ سرخیوں میں ہیں۔انہوں نے جہاں نوکرشاہوں کو بی جے پی کے عزائم کو پورا کرنے کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy