ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    اسپین: بْل فائٹنگ کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

    اسپین: بْل فائٹنگ کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

    Sun, 14 May 2017 19:58:42 
    اسپین بھر میں ہزاروں افراد نے ملک میں بیلوں کی لڑائی پر پابندی عائد کرنے کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔
    باغی حکومت کے وزیر نے حوثیوں کوخون چْوسنے والاقرار دیا

    باغی حکومت کے وزیر نے حوثیوں کوخون چْوسنے والاقرار دیا

    Sun, 14 May 2017 19:53:17 
    یمن میں باغیوں کی حکومت کے وزیر تجارت عبدہ بشر نے حوثی ملیشیاؤں اور ان کی کارستانیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حوثیوں کے زیر انتظام انقلابی اور عوامی کمیٹیوں کو ختم کیا جائے جو وزارتوں اور اداروں میں پھیلی ہوئی ہیں۔بشر نے باغیوں کی سیاسی کونسل کے نام نہاد صدر صالح الصماد کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اْس ظلم اور نا انصافی کو رفع کرنا اور بدعنوانی کے سوتوں کو خشک کرنا نا
    ایف بی آئی کا نیا سربراہ آئندہ ہفتے نامزد کیا جا سکتا ہے

    ایف بی آئی کا نیا سربراہ آئندہ ہفتے نامزد کیا جا سکتا ہے

    Sun, 14 May 2017 19:50:11 
    ایف بی آئی کے متنازعہ سربراہ جیمز کومی کی برطرفی کے بعدڈونلڈ ٹرمپ جلد از جلد ان کا جانشیں مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق وہ آئندہ جمعے کو سعودی عرب روانگی سے پہلے ایف بی آئی کا نیا سربراہ نامزد کر دیں گے۔
    ’نیو سلک روڈ فورم‘ صدی کا بہترین منصوبہ ہے، شی جن پنگ

    ’نیو سلک روڈ فورم‘ صدی کا بہترین منصوبہ ہے، شی جن پنگ

    Sun, 14 May 2017 19:47:26 
    چین کی میزبانی میں ’نئی شاہراہ ریشم‘ کے موضوع پر بین الاقوامی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ نے ایشیا اور یورپ کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ ایشیائی اور یورپی ممالک کے درمیان یہ تعاون تمام شعبوں میں ہو گا، جن میں انسداد دہشت گردی اور مالیاتی معاملات بھی شامل ہوں گے۔
    شمالی کوریا کا میزائل ٹیسٹ، چین اور روس بھی فکرمند

    شمالی کوریا کا میزائل ٹیسٹ، چین اور روس بھی فکرمند

    Sun, 14 May 2017 19:42:48 
    شمالی کوریا کے حالیہ میزائل ٹیسٹ کے بعدامریکانے اس ملک کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے چین کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں سفارت کاری کاسلسلہ تیزکردیاہے۔ چین شمالی کوریا کا اتحادی ملک ہے اور متعدد مرتبہ یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دے چکا ہے۔ اس ٹیسٹ کے فوری بعد چین نے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے میزائل تجربے کے خلاف ہے۔
    ماکروں نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا

    ماکروں نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا

    Sun, 14 May 2017 19:37:11 
    فرانس کے نئے صدر ایمانوئیل ماکروں نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیاہے۔ تقریب حلف برداری میں تقریباً تین سو سے افراد نے شرکت کی، جن میں سرکاری اہلکار اور ان کے اہل خانہ موجودتھے۔انتالیس سالہ ایمانوئیل ماکروں فرانس کی تاریخ کے سب سے کم عمر ترین سربراہ مملکت ہیں۔ ماکروں یورپی اتحادکے حامی ہیں اور اسی لیے بطور صدر وہ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر جرمن چانسلرانگیلا میرکل سے ملاقات کرنے کے لیے کل پیر کو برلن آئی
    آئیوری کوسٹ میں فوجیوں کا انوکھا احتجاج

    آئیوری کوسٹ میں فوجیوں کا انوکھا احتجاج

    Sat, 13 May 2017 21:15:18 
    آئیوری کوسٹ میں ملکی فوج نے احتجاج کے طور پر کئی فوجی اڈوں اور سڑکوں پر فائرنگ کی، جس کے باعث کئی شہروں سمیت دارالحکومت آبیجان میں بھی خوف کی لہر دوڑ گئی۔
    مشرقی لبنان سے حزب اللہ کے انخلاء کا اعلان، سبب کیا ہے؟

    مشرقی لبنان سے حزب اللہ کے انخلاء کا اعلان، سبب کیا ہے؟

    Sat, 13 May 2017 21:11:15 
    حال ہی میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے شام کی سرحد سے متصل مشرقی لبنان کے علاقوں سے اپنے جنگجو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔عسکری شعبے کے ماہرین کا خیال ہے کہ مشرقی لبنان سے انخلاء کے اعلان کے پس پردہ حزب اللہ کی شام میں جنگجوؤں کی تعداد بڑھانا ہوسکتی ہے۔ حزب اللہ شام میں اپنے جنگجوؤں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے اس نے مشرقی لبنان میں موجود اپنے یونٹ ختم کیے ہیں۔
    فارک باغیوں کا پہلا گروہ مکمل طورپر غیر مسلح ہو گیا

    فارک باغیوں کا پہلا گروہ مکمل طورپر غیر مسلح ہو گیا

    Sat, 13 May 2017 21:07:35 
    کولمبیا میں فارک باغیوں کا ایک گروہ مکمل طور پرغیر مسلح ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس گروہ کے بارہ افراد نے اپنا اسلحہ حکومت کو جمع کرا دیا ہے اور اب وہ بطور عام شہری اپنی زندگی شروع کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ ماؤ نواز یہ باغی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی غیر مسلح ہو رہے ہیں۔