Sun, 29 Nov 2020 19:13:53
ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ میکیلے کا مکمل کنٹرول اب مرکزی حکومت کے پاس ہے اور یہ کہ باغی گروپ تیگرائی پیپلز لبریشن فرنٹ کی جانب سے یرغمال بنائے گئے ہزاروں فوجیوں کو بھی رہا کرا لیا گیا ہے۔ ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ابی احمد کا کہنا ہے، ''اب ہمیں تباہی کے بعد تعمیر نو کا اہم کام کرنا ہے اور تیگرائی میں امن کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘
View more
Sun, 29 Nov 2020 19:09:16
گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کے سب سے عمر رسیدہ پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کے لیے ان کی وکیل پرامید ہیں۔ وکیل کے مطابق پراچہ کی رہائی کے لیے نئی امریکی انتظامیہ امید کی ایک نئی کرن ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 17:36:17
سعودی عرب میں موسم کے ماہرین نے مملکت میں سردی کی شدید لہر کی توقع ظاہر کی ہے۔ یہ بات فضائی اشاریوں کی بنیاد پر سامنے آئی ہے جو آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرات میں کمی کی تائید کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 17:32:47
امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر جمعہ کے روز اچانک دورے پر صومالیہ پہنچ گئے۔ امریکی وزیر دفاع نے ایک ایسے وقت میں صومالیہ کا دورہ کیا ہے جب دوسری طرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں تعینات 700 امریکی فوجیوں کی واپسی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 17:25:01
اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے باور کرایا ہے کہ شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ہفتے کے روز ایک بیان میں انہوں نے زور دیا کہ تنظیم شدت پسندی اور دہشت گردی کی ہر صورت کو مسترد کرتی ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 17:20:48
بیلجیئم کی عدالت میں دہشت گردی میں ماخوذ ایک ایرانی سفارت کار سمیت چار افراد پر فرد جر م عاید کردی گئی ہے اور استغاثہ نے عدالت سے سفارت کار کو 20 سال قید کی سزا سنانے کی مانگ کی ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 17:12:51
افغانستان کے صوبے غزنی کے نواح میں واقع قلعہ جوز کے علاقے میں فوجی اڈے پر کار بم حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 24 زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 17:09:11
ایٹمی سائنسدان کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے پیش نظر اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 16:41:27
عالمی ادارہؐ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں ویکسین کے اعلی ماہر نے کہا ہے کہ کرونا ویکسینز کے مستند ہونے کا اعلان صرف پریس ریلیز کے بجائے ان کے مؤثر ہونے کی یقین دہانی کے لیے مزید ڈیٹا سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy